چین میں کورونا وائرس سے مزید 97افراد ہلاک،ہلاکتیں 2461 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 23 فروری 2020 08:10am

چین میں کورونا وائرس سے مزید 97افراد ہلاک ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد 2461ہوگئی، وائرس سے نمٹنے کے لیے روبوٹس بھی میدان میں آگئے۔

چین میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں،مزید97افرادہلاک ہوگئےجبکہ 694نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں خوشی کی لہر ہے،سینکڑوں مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیئے گئے۔

چین میں طبی ماہرین کو صحت مندرکھنے کے لیے بحری جہازووہان پہنچادیئے گئے،جہازمیں بیڈز اور تمام سہولیات موجود ہیں،روبوٹس بھی روایتی چینی ادویات کی تیار میں مصروف ہیں،30ممالک میں کورونا وائرس سےاموات کی تعداد 19ہوگئیں۔

اٹلی میں بھی کورونا وائرس سے 2افراد ہلاک ہوگئے،80متاثرہیں،درجنوں قصوبوں کو آئسولیشن میں ڈال دیا گیا،قصبوں میں مقیم پچاس ہزار سے زائد آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے 4ہلاکتیں اور 550افراد متاثر ہیں۔

Read Comments