کراچی :ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کے چوتھے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزآمنے سامنے آرہے ہیں،میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ 180 رنزبھی اسکورکرلئےتوپوزیشن مضبوط ہوگی ،کراچی کا ہوم کراؤڈ ہمیں بہت سپورٹ کررہا ہے، کراچی کنگزکی بولنگ بہت مضبوط ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمدنے کہا کہ کراچی کنگزکوکم سے کم اسکورپرآؤٹ کرنےکی کوشش کریں گے، کراچی کنگزکی ٹیم اچھی ہے، اچھے پلیئرزہیں، کراچی کی وکٹیں جلد گرانا ہوں گی،میچ کے لے ٹیم میں 2تبدیلیاں کی ہیں۔