بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسلا دھار بارش جاری

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2016 12:04pm

کوئٹہ:پشین ،خضدار ، پنجگور اور مکران ڈویڑن سمیت بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، آ ج سے کراچی حیدرآباد سمیت سندھ میں بارش کاامکان ہے۔

پشین، زیارت، خضدار ، پنجگور اور مکران ڈویڑن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے جاری موسلاد ھار بارش سے نیشبی علاقے زیرآب آگئے، جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ محکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، تاہم شدید بارش کا زور دوپہرکو ٹوٹنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ غیرمعمولی بارشوں کا سلسلہ مزید تین روز تک وقفے سے وقفے سے جاری رہے گا۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/PASHIN-AIRED-1216_x264.mp4"][/video]

Read Comments