کورونا وائرس:پاکستان میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 10:50am

اسلام آباد:ایران میں کورونا وائرس پھیلنےکےبعد پاکستان میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں،ایئرپورٹس پر اسکرینگ کے بعد مسافروں کو داخلےکی اجازت دی جارہی ہےجبکہ پاک ایران سرحد غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند ہے۔

ایران سےپاکستان کوروناوائرس منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظرپاک ایران سرحد 3روز سے بند ہے۔

ایران سےواپس آنےوالے 270 زائرین پاکستان ہاؤس میں موجود ہیں،زائرین پرپاکستان ہاؤس سے باہرجانے پرمکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ایران میں ویزاختم ہونے پربارڈر کی جانب بھیجے گئےدرجنوں پاکستانی اب بھی نو مین زون میں پھنسےہیں۔

کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آزربائیجان جانےوالی پاکستان ٹیم بھی ایران میں محصور ہے۔

دوسری جانب پاک ایران تجارتی سرگرمیاں معطل ہونےسےسرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں،400سے زائد ایرانی ڈرائیورز کوبھی پاکستان سے ایران جانے سے روک دیا گیا،جس پر ایرانی ڈرائیورز نےاحتجاج کیا۔

ایرانی ڈرائیور کی تفتان میں موجودگی سےعلاقے میں خوف کی فضاقائم ہے۔

Read Comments