Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخاردرانی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی افتخاردرانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ،وزیراعظم نے افتخار درانی کا استعفی منظورکرلیا ۔
افتخاردرانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام ذمےداریوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور وزیراعظم نے ان کا استعفی منظوربھی کرلیا ہے ۔
تحریک انصاف کےرہنماء افتخار درانی نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے لیے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔
افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے ، عام انتخابات ،پانامہ کیس اورفاٹا الیکشن سمیت دیگر معاملات میں بھرپورکردارادا کیا تھا تاہم کچھ عرصے سے افتخاردرانی غیرفعال تھے ۔
افتخاردرانی کوکابینہ سے بھی باہر کیا گیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخاردرانی کا نام نکال دیا گیا ۔
Click to see more