Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 71افراد ہلاک ہوگئے۔ اموات 2663تک جا پہنچیں جبکہ ایران میں وائرس 50جانیں لے گیا۔
چین میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،وائرس سے مزید 71افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعدمرنے والوں کی تعداد 2663ہوگئی۔
چین کےشہر ووہان کا لاک ڈاؤن برقرار ہے،اسٹینش بنداور ٹرین سروس تاحال معطل ہے، سڑکیں سنسان ہیں۔
ایران میں وائرس سے 50افراد جاں بحق ہوگئے ،اٹلی میں ہلاکتیں 7ہوگئیں۔دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 2ہزار 698ہوگئی۔
بحرین، عمان، عراق ، افغانستان بھی وائرس کی زد میں آگئے حکام نے بچاؤ کےلیےاقدامات مزید تیز کردیئے۔
بحرین نے دبئی اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے اڑتالیس گھنٹوں کے لیےتمام پروازوں پر پابندی لگادی۔
جنوبی کوریا میں مزید 60کیسز سامنے آگئے،جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےپارلیمنٹ ہاؤس میں بھی اسپرے کیا جارہا ہے،دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 80ہزار ہوگئی ہے۔