کراچی کے مختلف علاقوں سے 33 افراد گرفتار

شائع 11 مارچ 2016 05:42am

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں سے چار ملزمان سمیت تینتیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے زیرحراست سیاسی جماعت کے کارکن کی نشاندہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

رات گئے پولیس نے کٹی پہاڑی پر کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ کورنگی اسٹریل ایریا سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے تھے۔

کورنگی عوامی کالونی میں کارروائی کے دوران پولیس نے تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے تفتیش کے بعد بے قصور افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔

ادھر اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے زیر تفتیش افراد کی اطلاع پر ایک مکان میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں دس کلاشنکوف اور ایک ایل ایم جی شامل ہے۔

 

Read Comments