بھارت بندوق کے ذریعے مسلمانوں اور کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا،گورنر پنجاب

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 08:05am

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہاپسند ریاست بن چکا ہے،بھارت بندوق کے ذریعے بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

لاہور میں صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے دلی میں گجرات جیسا خونی کھیل شروع کردیا ہےجہاں مسلمانوں اور امن کا قاتل عام کیا جارہا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہاپسند ریاست بن چکا ہے،22 کروڑ پاکستانی اپنے بھارتی مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ ہیں،بھارت بندوق کے ذریعے بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

گورنر پنجاب نےمزید کہا کہ 205دن سے جاری کرفیو کے باجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،پاکستانی قوم بھی کشمیریوں کی آزادی کےلیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیےتیار ہے،بہت دیر ہوچکی اب اقوام متحدہ 'او آئی سی اور عرب لیگ کو جاگنا پڑے گا۔

Read Comments