Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:نیب لاہور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ کے بعد ان کے فیملی اراکین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ،:نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں نبیلہ ثناءاللہ اور بیٹی اقراء ثنا ءاللہ کو سوال نامہ بھجوایا جائے گاجبکہ داماد احمد شہریار خان کو نیب میں طلب کیا جائے گا۔
رانا ثناءاللہ سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں نیب نے ان کی فیملی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن نے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے، رانا ثناءاللہ کے داماد اور صاحبزادی سے بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گیے پلاٹس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔
فیصل آباد میں خریدی گئی دکانوں اور آر ایس کے لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا، ان سے ذرائع آمدن کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔