'بھارت کی جارحیت کا جیسےجواب دیادنیا ہمیشہ یاد رکھےگی'

شائع 26 فروری 2020 02:22pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں اللہ کا شکر ہے مشکل وقت سے نکل آئے۔اللہ کا شکر ہے حالات بگڑے نہیں۔بحیثیت پاکستانی اس بحران سےنٹمنےپربہت فخرتھا۔قوم کی پہچان ہوتی ہےکہ کیسےمشکل وقت کا سامناکرتی ہے۔ہمارےمیڈیا  نےبھی میچوریٹی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کا جیسےجواب دیادنیا ہمیشہ یاد رکھےگی۔پلواما واقعےکےبعد اندازہ تھا بھارت کچھ کرےگا۔تمام سیاسی جماعتیں معاملےپر ایک پیج پر تھیں۔

انہوں نے کہابھارت جس راستے پر نکل گیا اس کا نقصان انہیں خود ہوگا۔بھارتی حکومت آر ایس ایس نظریےپرعمل پیرا ہے۔بھارت مشکل میں پھنس گیا ہے۔بھارت میں نفرت کی پالیسی چل رہی ہے۔بھارتی آبدوز کو واپس بھیجا اس وقت بھی بہت کچھ کرسکتےتھے۔گزشتہ سال کےواقعےسےجس طرح پاکستانی قوم نےنمٹااس پرفخرہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک مذہبی کمیونٹی کےخلاف نفرت پیدا کرتےہیں تو اس کا نجام برا ہوتا ہے۔نسل پرستانہ پالیسی کاانجام خون خرابہ ہی نکلا ہے۔متنازع قانون سازی کے ذریعے20 کروڑ مسلمانوں کونشانابنایاگیاہے۔دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی اقلیت کوکبھی نشانہ نہیں بنایاگیا۔بھارت کےاقلیتوں کےخلاف اقدامات پرعالمی برادری کوکھڑاہوناہوگا۔میانمارمیں بھی مسلمانوں کےخلاف پالیسی اپنائی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نےبھارت میں پاکستان کی تعریف کی۔ٹرمپ کےریمارکس پر ہندوستانی میڈیا نے بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہاہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔بھارتی جارحیت پرآرمی چیف اورایئرچیف پراعتمادتھےگھبرائے نہیں۔آرمی چیف اورایئرچیف کی باتیں سن کرمیرااعتمادبھی بڑھا۔امریکا سپرپاور ہونےکےباوجود افغان جنگ نہیں جیت سکا۔پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف جنگ جیتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ غیرمساوی سلوک کیاجا رہاہے۔عالمی برادری کوکھڑاہوناہوگا بھارت سےپوچھناہوگا۔دنیاکودیکھناہوگاآرایس ایس کی مودی حکومت حالات کوکہاں لےجارہی ہے۔دنیاجان لے مودی حکومت جہاں حالات کولےجارہی ہےواپسی ناممکن ہوگی۔ آرایس ایس آئیڈیالوجی کےنتائج خطرناک ہوں گے۔

Read Comments