Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کورو ناوائرس کےمتاثرہ شخص کیساتھ جہاز میں سفر کرنیوالے دیگر افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے دوکیسز کی تشخیص ہوگئی ہے۔جن میں سے ایک کراچی کا یحیٰ جعفری ہے جو کچھ روز قبل ایران سے آیا تھا۔
معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں گھبرانے کی بات نہیں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں یحییٰ جعفری میں کورو ناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔یحییٰ جعفری کو ایئرپورٹ پر اسکین نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ایئرپورٹ پر فوری طور پر سرویلنس بڑھانےکی ضرورت تھی۔ایئرپورٹ صوبائی حکومت کے نہیں وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ایران سے فلائٹس روکنا بھی ضروری قدم ہوگا۔
انہوں نے کہا متاثرہ شخص کیساتھ جہاز میں سفر کرنیوالے دیگر افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔