سندھ: کورونا کیسز منظر عام پر،تعلیمی اداروں کی 2 روزہ تعطیل کا اعلان
سندھ میں سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کیلئے دو روز کی سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ یہ اعلان ملک میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک کیس کراچی میں روپورٹ ہوا ہے۔
All Govt and private educational institutions will remain closed on Thursday & Friday (27th & 28th Feb). https://t.co/mo8mAVCcme
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 26, 2020
اس سے قبل ملک میں 2کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ،کراچی میں بائیس سالہ یحٰی جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،یحٰی کچھ روز قبل ایران سے آیا تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ 22سالہ یحی جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگی۔
یحٰی کچھ روز قبل ایران سے کراچی آیا تھا، یحٰی خان کو اہل خانہ سمیت نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یحٰی خان نجی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے، ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے ملک میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ظفر مرزا نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں ملک میں دو کیسز کورونا کے رپورٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے قوم کو پریس کانفرنس میں آگاہ کرینگے۔