Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :محکمہ صحت نے ایران سے کراچی پہنچنے والے 500سے زائد زائرین کی فہرست مرتب کرلی۔
محکمہ صحت کی جانب سے ایران سے کراچی پہنچنے والے 500سے زائد زائرین کی فہرست مرتب کرلی گئی ،سرولینس افسران کے ہمراہ آنے والے زائرین کے نمونے لینے کا فیصلہ کرلیاگیا آج سے سرولینس ٹیم گھروں پر جا کر خون کے نمونے حاصل کریں گی۔
ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے وبائی امراض کے ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی، ٹریول ایجنٹس سے وفاقی ادارے نے رابطہ کرلیا۔
کراچی سے ایران جانے والے زائرین اوردیگر مسافروں کی تعداد 500سے زائد بتائی گئی،یہ فہرست حکومت سندھ نے ایئرپورٹ امیگریشن حکام سے حاصل کی ہے۔
ایران سے کراچی پہنچنے والوں کے طبی ٹیسٹ کرانے کےلیے آج جمعرات سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ایران سے کراچی پہنچنے والوں کا تعلق کراچی کے پانچوں اضلاع سے ہے جس کی فہرست محکمہ صحت نے بدھ کو مکمل کرلی ہے جس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔