Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ،جہاں وزیراعظم قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے قطر روانہ ہوئے، وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری اور ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطاق ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر باہمی اعتماد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ،دو طرفہ تعلقات میں سیاسی ، تجارتی ، دفاع ، عوام سے عوام کے رابطے اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ دوسرا دورہ قطر ہے۔