رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بتا دیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رمضان المبارک کے چاند کی ممکنہ تاریخ بتادی ،24 اپریل کو چاند نظر آئے گا اور 25 کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رمضان المبارک کی تاریخ بتاتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظرآئے گا جو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اورپاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کوہوگا۔
فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے زیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں ۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے مزید کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔
انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،روئت ھلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2020
