Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :کرونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر پاک ایران سرحد پر 5ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت بند ہے۔
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران سرحد 5ویں روز بھی بند ہےاور ہر قسم کی ٹریفک کو معطل رکھا گیا ہےتاہم غیر قانونی راستوں سے آمدورفت ہورہی ہے،جسے روکنے کیلئے ایف سی اور لیویز نے شہروں تک آنے والےراستوں پر اضافی چیک پوسٹ قائم کردی ہیں۔
صوبائی نے حکومت کرونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے تفتان اور ایران افغانستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر بلوچستان داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ کے علاوہ تشخیص کیلئےتفتان میں موجودپاکستان ہاوس میں ائیسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ آج تفتان جارہے ہیں تفتان میں قائم پاکستان ہاؤس کو فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا ۔
چمن اور دیگر انٹری پوائنٹس پر بھی دستیاب عمارتوں میں آئیسولیشن وارڈ کی سہولیات اور تھرمو گنز فراہم کی جائیں گی اور ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔
کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح چسٹ اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردئے گئے ہیں کرونا وئرس سے بچاؤ، تدارک کیلئے فضائی، بحری اور سمندری راستے سے چین اور ایران سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر 15مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند اور میڑک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔