دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکوہمیشہ شکست دی جائے گی،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکوہمیشہ شکست دی جائے گی،دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا 27فروری کی طرح جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرپرائزڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترجمان پاک فوج نے لکھا کہ 27فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے عزم کی یادگارہے،دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکوہمیشہ شکست دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا 27فروری کی طرح جواب دیں گے ،مخالفین ہردفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سےحیران ہوں گے۔
27 Feb commemorates resolve of Pakistan Armed Forces against any aggression. The way we responded on this day is a proof that any misadventure by enemies of Pakistan will always be defeated. Our adversaries will be surprised with our bold responses every time.#SurpriseDay
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2020
