Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ملک میں مہنگائی کی صورتحال،اپوزیشن جماعتوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پربجث ہوگی۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پرکل ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے آرڈیننس کی آئینی اورقانونی حیثیت،مہنگائی کی صورتحال،خطے میں سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال،خصوصاً کشمیرکے معاملے پربجث ہوگی۔
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے معاملہ پربجث ہوگی۔رہائشی اورصنعتی علاقوں میں گیس اور بجلی کی قلت کا معاملہ زیربحث آئے گا۔
سینیٹ میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پر بجث ہو گی۔