وزیراعظم قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے بعد وطن واپس پہنچ گئے

شائع 27 فروری 2020 04:46pm

وزیراعظم عمران خان قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم نے کی امیرقطرسے ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پرقطرپہنچے جہاں انہوں نے امیرقطر تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے   قطرکی اعلیٰ قیادت سے  بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

  وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

امیر قطر نے جون 2019ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ان کے دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا تھا ۔

پاکستان اور قطر میں باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی قریبی تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک سیاسی، تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں ۔

Read Comments