کورونا وائرس کا خطرہ ،پاکستان نے ایران سے فضائی رابطہ بھی منقطع کردیا

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 09:50am

اسلام آباد:کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے، سرحد بندش کے بعد پاکستان نے ایران سے فضائی رابطہ بھی منقطع  کردیا۔

کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیارکرگیا، پاکستان بھی وائرس کے خطرے سے دوچار  ہے،ایئرپورٹس ،سرحدوں اور دیگر اہم مقامات پر کئی اقدامات کا کہا گیا تاہم گزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ماسک ناپیدا ہوگیا ۔

 اسلام آباد انتظامیہ سمیت حکام نے ماسک اضافی قیمتوں پر فروخت کرنے اور زخیرہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اعلامیہ بھی جاری کیا، حکام نے کارروائی بھی کی۔

جہلم میں مشتبہ کورونا وائرس کے مریض کے ٹیسٹ رپورٹ نیگی ٹو آنے پر ڈسچارج کردیا گیا  ، پمزاسپتال میں زیرعلاج چارمشتبہ کے ٹیسٹ سمپل بھی نیگٹوو آئے ، جس کے بعد چاروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر ایران سے زمینی راستے کی بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بھی منسوخ کردیا گیا ،پاک ایران تفتان سرحد چھٹے روز بھی مکمل بند ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

Read Comments