Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دوحا:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئےپاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، امن خطے میں خوشحالی لائے گا،بھارت کی پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دوحا سے آج نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان اورامریکا میں امن معاہدہ ہونے جارہا ہے،معاہدے کیلئےعالمی مبصرین دوحہ پہنچ رہے ہیں،7ممالک کے وزرائے خارجہ دوحہ پہنچ چکے ہیں،50سےزائدممالک کےمدوبین دوحہ پہنچ رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے،19سال کی طویل جنگ کےبعدیہ دن دیکھنےکومل رہا ہے،ہماری دعا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو،افغانستان میں امن سب سےزیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے،افغانستان میں امن سےہماری سوچ سےزیادہ فائدہ ہوگا،افغانستان میں امن سےتجارت میں اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کووسط ایشیا تک رسائی میسرآئے گی،تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ پایاتکمیل تک پہنچے گا،پاکستان میں گیس کی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا،دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا،گوادرپورٹ کی اہمیت دگنی ہوجائے گی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی میں دھکیلناچاہتاتھا،بھارت کی پاکستان کےخلاف سازشیں ناکام ہوگئیں،دنیاکےامن کیلئےآج پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے،پوری دنیا امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرانا چاہتا تھا،ایف اے ٹی ایف آج پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے،یو این سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ٹیررزم سے ٹووریزم کےسفرکوسراہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندی میں اضافہ ہورہا ہے،بھارت میں اقلیتوں پرمظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں،نئی دہلی میں 40سے زائدہلاکتیں ہوچکی ہیں،بھارت میں اقلیتیں خود کو محفوظ تصور نہیں کررہیں۔
Click to see more