کورونا وائرس کے پیش نظرپاک ایران تفتان گیٹ چھٹے روز بھی مکمل بند

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 10:19am

پشاور:ایران میں کورونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران تفتان گیٹ چھٹے روز بھی مکمل بند ہے، ایران سے پاکستان آنے اور جانے والوں کی ایمی گریشن پر مکمل پابندی ہے ۔

ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر پاک ایران تفتان گیٹ چھٹے روز بھی بند ہے،تفتان باڈر کے قریب پاکستان ہاؤس میں270زائرین رہائش پذیرہے ،جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے ۔

ایران سے پاکستان آنے اور جانے والوں کی ایمی گریشن پربھی مکمل پابندی ہےجبکہ ایران میں موجود پاکستانیوں کےپاس اشیاءخوردونوش بھی ختم ہوگئی۔

پاکستان واپس آنے والے 5ہزارسے زائدزائرین اور تاجروں کیلئے ایس او پیزتیارکرلیاگیا،ہنگامی بنیادوں پرقرنطینہ اور آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جارہا ہے۔

پنجگور،مند،ماشکیل اور گوادرمیں بھی آئسولیشن وارڈ کے قیام کیلئے200ملین جاری کیے گئے ہیں،زائرین کواسکریننگ کے بعد واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Read Comments