Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور بوتلوں کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بڑے ڈیپاٹمنٹل اسٹورز شاپنگ بیگز استعمال کررہے ہیں،صارفین واویلا کرتے ہیں کہ شاپنگ بیگ کےبغیرچیزیں کیسے لےکر جائیں۔
جس پرعدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈیپارٹمنٹل سٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں ان کو سیل کر دیاجائے،بیان حلفی دینے والے اسٹوروں کومزید 7دن کا وقت دیا جائے، ماحولیات کاخیال نہ رکھنے والوں کو کاروبار سے نکال دیا جائے،دنیا کے ممالک میں پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے۔
عدالت نے ماحول دشمن اشیاء کا خاتمہ کرانا ہے،اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکریوں کوبھی قانون کے دائرے میں لایا جائےگا،جب تک ہم اپنا رویہ خود تبدیل خود نہیں کریں گے تب تک ماحول کوبہتر نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی اورمشروبات فروخت کرنے والی کمپنیوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔