اسلام آبادہائیکورٹ نےنجی اسکولزکومرضی سےفیسوں میں اضافےسےروک دیا

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 10:26am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے نجی اسکولز کیخلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے والدین کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نجی اسکولزکواپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔

عدالت نے  نجی اسکولزکی فیسوں کے تعین کا اختیارپرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کودے دیا ۔

 فیصلے میں نجی اسکولزکی فیسوں کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ پیرا  اسکول انتظامیہ اوربچوں کے والدین کوسن کراس معاملے پر 2ہفتوں میں فیصلہ کرے۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ پیرا نے ہی بطورریگولیٹرفیصلہ کرنا ہے،پیرا رولزنہ بننے کے باوجود اس کا بطورریگولیٹرکردارہے ۔

عدالت نے اضافی فیس نہ دینے پربچوں کی برطرفی کا معاملہ بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیرا کو2ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔

Read Comments