Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13مارچ تک توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔
جیل حکام نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
عدالت نے حاضری لگانے کے بعد حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13مارچ تک توسیع کردی۔
رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت بھی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کی۔
عدالت نے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔
اس کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔