کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیراعظم

شائع 28 فروری 2020 11:10am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،عوام کو منی بجٹ سے محفوظ رکھناحکومت کی اہم کامیابی ہے،بڑےبجلی چوروں کوپکڑنےپر خصوصی توجہ دی جائے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  کمزورطبقوں کوریلیف کی فراہمی اور سبسڈی کے اثرات سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں وفاقی وزراعمرایوب،اسدعمر،وزیرتجارت عبدالرزاق داؤد،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ،ثانیہ نشتر،گورنراسٹیٹ بینک اورسینئرافسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں توانائی، خوراک سمیت دیگر شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی ، رقوم کا حجم اور استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی کےشعبےمیں251 ارب روپےکی سبسڈی دی جارہی ہے،300یونٹس سےکم گھریلوصارفین کیلئے162ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں سبسڈی اور مالی سپورٹ کی فراہمی کا مقصد کمزورطبقے کوریلیف فراہم کرنا ہے،رقم متعلقہ افراد اورمتعلقہ مقصد کیلئے سود مند ہونے کو یقینی بنایا جائے ، موجودہ حکومت اداروں کی کرپشن ،انتظامی بد عنوانی اورغفلت کا بوجھ عوام پرڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی بڑے بجلی چوروں  کو پکڑنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی کامیابی پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال کےدوران عوام کومنی بجٹ سے محفوظ رکھنا میں حکومت کامیابی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ کارٹیلز اور ناجائز منافع خوری کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف ایکشن پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عوام کو چوری ، سسٹم کی کوتاہیوں اور استحصال سے بچایا جا سکے۔

Read Comments