شائع 11 مارچ 2016 07:52am

امیتابھ کی فیملی کا ایک اورفرد فلم انڈسٹری میں شامل، جانئے کون؟

ممبئی:بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا شمار انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے،ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔

امیتابھ کے حوالے سے آئے روز کوئی نہ کوئی خبر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہے لیکن اس بار جو خبر ہم آپ کو دینے جارہے ہیں اسے سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے کیونکہ اس خبر نے امیتابھ کو بہت بڑی خوشی سے نوازا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ بی کی نواسی نویا نویلی نندا بولی وڈ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔نندا کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر جس میں وہ لیدر ٹراﺅزر اور فر کی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں لوگوں میں بے انتہا مقبول ہورہی ہیں۔

تصاویر دیکھ کر لگتا ہے اب وہ بولی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،نندا کے بولی وڈ میں آنے کے بعد امیتابھ کا تقریباً پورا خاندان اس بزنس سے جڑ جائے گا ،بس یہ ہی بات امیتابھ کیلئے بے انتہا خوشی کاباعث بنی ہوئی ہے۔

Read Comments