امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا

اپ ڈیٹ 29 فروری 2020 02:36pm

 

افغانستان میں 19 سال کی طویل جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔دوحہ میں  امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پاگیا۔

امریکا کی جانب سے مائیک پومپیو اور طالبان کی جانب سے ملا غنی برادر نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

تقریب میں7ممالک کے وزراء خارجہ نےشرکت کی۔تقریب میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

امریکا، طالبان معاہدہ خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

یو این سیکیورٹی کونسل سے معاہدے کی توثیق کرائی جائے گی۔

امریکا اور افغانستان مثبت تعلقات برقرار رکھیں گے۔

امریکا افغانستان اور اسکی سیاسی آزادی کےخلاف طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔

تقریب کے موقعے پر ملاعبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ وہ تقریب میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ  افغانستان،طالبان اور امریکا نےکامیاب مذاکرات کیے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم اس معاہدےکی پاسداری کریں گے، تمام ممالک سےاچھےتعلقات استوارکریں گے۔

عبدالغنی برادر نے کہا کہ  ہم اپنے ملکی استحکام کےخواہشمند ہیں، ہم ایک مضبوط اسلامی نظام پرکام کریں گے۔

اس موقعے پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ دونوں فریقین کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور  میزبانی پرامیرقطرکےشکرگزارہیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ  گزشتہ دنوں امریکا اور افغان فورسز نےامن کا مظاہرہ کیا،  فغانستان کےلوگ بھی اس معاہدےسےخوش ہیں،اور امن معاہدے میں افغان عوام کا بڑاکردارہے۔

مائیک مومپیو کا کہنا تھا کہ افغانستان کامستقبل افغانی طےکریں گے، داعش کیخلاف اپنےعہدکی پاسداری کریں، اب افغانوں کوخوشحالی کی طرف دیکھنا ہے۔

Read Comments