امریکامیں کوروناوائرس سے پہلی ہلاکت ، خاتون دم توڑ گئی

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2020 11:08am

واشنگٹن :امریکا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے،کورونا وائرس کا شکارخاتون  دم توڑ گئی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا خاتون ہلاک ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کی ویکسین پر کام کررہے ہیں۔

 کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد امریکا نے چین کے ساتھ سفری تعلقات پر مکمل پابندی عائد کردی ہےاور یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے اب کوئی بھی چین نہیں جائے گا۔

 امریکا نے کورونا سے متعلق ایڈوائزری لیول فور جاری کردی ہے،جس کے تحت اٹلی اورجنوبی کوریا سمیت متاثرہ علاقوں پر جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Read Comments