Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جہلم :وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ طالبان امریکا امن معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا،افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا،وزیراعظم پہلے روز سے مذاکرات کے حامی تھے۔
وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے پنڈدادن خان میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ،امریکاامن معاہدے سے خطے میں امن ہوگا،امن معاہدے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان شروع سے مذاکرات کے حامی تھے،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، دوحہ معاہدہ بالکل ایک کورا ورق ہے جس پر نئی تاریخ لکھی جائے گی۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ70سال میں ہم نے مدارس کے26 لاکھ بچوں کو اپنا نہیں سمجھا، ماضی میں تعلیمی اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر مدارس پر کوئی توجہ نہ دی گئی.
فواد چوہدری کامزید کہنا تھا کہ مدارس کی رضامندی اور مشاورت سے ایک نصاب مکمل کر لیا گیا ہے ،حکومت نے ایک ملک ایک نصاب کا فارمولا تیار کیا ہے،2021پہلا سال ہوگا جب میٹرک تک سارا ملک ایک نصاب پڑھے گا، چاند نے میرے یا رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر راستہ نہیں بدلنا۔
بھارت میں خونریزی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی دہلی میں فسادات کے دوران بزرگ خواتین کو ذبح کیا گیا، بھارت میں تنگ نظر شدت پسند ہندو کی حکومت ہے، دہلی میں دو دن میں 500سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا، چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو زندہ جلایا گیا۔