کورونا وائرس کا خطرہ : پاک افغان سرحد ایک ہفتے کیلئے بند کرنے فیصلہ

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2020 11:14am

چمن :کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان سرحد ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کافیصلہ کرلیا گیا،جس کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے کل 2مارچ سے پاک افغان سرحد کو ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کیلئے ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کو مرسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق،پاک افغان سرحد بند ہونے کے نتیجے میں ہرقسم کی آمدورفت اورتجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

اس دوران پاک افغان سرحد کی دونوں جانب ہر قسم کی ٹریفک معطل رہے گی جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحد کی طرف سفر سے گریز کریں ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں کورونا وائرس کی تشخص کیلئے قائم لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔

فاطمہ جناح چسٹ اسپتال میں کورونا وائرس کے شبے میں آنے والوں کی فوری تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

Read Comments