Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چمن :کورونا وائرس پھیلنے کے خدشےکےپیش نظر سرحدوں پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے،پاک افغان چمن بارڈربند کردیاگیاجبکہ پاک ایران تفتان بارڈر10روز سےبند ہے۔
پاک ایران سرحد کے بعد پاک افغانستان سرحد بھی مکمل طور پر بند کردی گئی،پاک افغان چمن سرحد 9مارچ تک بند رہے گی،اس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمدورفت پرمکمل پابندی ہوگی۔
ٹریڈرز،گڈزٹرانسپورٹرزکو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پاک افغان طورخم سرحد پر بھی میڈیکل چیک پوائنٹس قائم کردیئےگئے ہیں،لوگوں کومکمل اسکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
طورخم،لنڈی کوتل،جمرود اور پارہ چنار میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب تفتان میں ایران سے آنیوالوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے،پاک ایران تفتان سرحد 10روز سے بند ہے۔
ایران سےپاکستانی شہریوں کی آمد جاری ہےآج مزید ایک ہزار افراد ایران سے پاکستان پہنچیں گے۔
ایران سےآنےوالوں کو14روز تک پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھاجائےگا۔