Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملازمین کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی ۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں ملازمین کوروایتی طریقےسےگلےملنےاورہاتھ ملانے سے اجتناب کی ہدایت گئی ہےجبکہ کوورناوائرس کےخدشےکےپیش نظربائیومیٹرک حاضری کومعطل کیاگیا ہے۔
مراسلہ میں یہ بھی ہدایت ہے کہ بخار،کھانسی میں مبتلا ملازمین ماسک کااستعمال کریں جبکہ واش رومز میں تولیے کے بجائے کاغذ پیپراستعمال کریں۔
پشاورہائیکورٹ نے ملازمین کو صابن سے ہاتھ دھونے اور بیمار اہلکار کو ہسپتال جانےکے ہدایات جاری کی ہے۔