وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی ملاقات

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 09:59am

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

  ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی ہاوس میں نئے   آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیراعلی مراد علی شاہ ملاقات کی۔

ملاقات میں نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ سے جوائننگ کی اجازت مانگی، جس کی وزیراعلی نے مراد علی شاہ نے اجازت دیتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ کے امن و امان کی بحالی   میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو   صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا پولیس   عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، میں چاہتا   ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئے باعث تحفظ ہو نہ کہ پریشانی بنے۔

نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن   امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق   نئے آئی جی پولیس آج اپنا چارج لیں گے ۔

Read Comments