Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی اور نیا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہا ہے،پٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا،اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے اور تبدیلی سرکار عوام کو پٹرول 112 روپے لیٹر بیچ رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونی چاہئیں۔
شیری رحمان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی،حکومت نے ملکی زراعت اور صنعت کو تباہ کر دیا ہے،4 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال حکومت کی اپنی نااہلی کی وجہ سے ہے۔