Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ، 3 جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے ٹوئٹ میں گلگت سے 5ویں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون پمز اسپتال میں داخل ہےتاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہےاوران کا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق مریض کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی لیے جا رہے ہیں، جو این آئی ایچ کو بھجوا رہے ہیں۔
کراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2،2 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد زیر علاج ہیں ،اسلام آباد میں 2خواتین اور ایک مرد کومریض خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید تین روز کی توسیع کردی ہے ،اب سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ کو کھولے جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن دیامیر نے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ضلع میں5مارچ سے چوتھی سے ساتویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہونا تھا۔
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ملکی زمینی اور فضائی حدود کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔