ن لیگ کی درخواستیں مسترد، پی ٹی آئی کی 3خواتین ارکان اسمبلی  اہل قرار

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 10:04am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی 3خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کی 3خواتین ارکان پارلیمنٹ نااہل ہونے سے بچ گئیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی 3خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی ن لیگ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔

 مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز ملک نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

کیس میں ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر پر دہری شہریت چھپانے جبکہ کنول شاہ زیب پر عدالت میں ووٹ کی تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Read Comments