سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

شائع 03 مارچ 2020 01:07pm

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پرسی ٹی ڈی نےاہم کارروائی کی ہے اورپاک فوج کے جوانوں کوشہید کرنے والےکالعدم تحریک طالبان کےاہم دہشتگردکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتاردہشتگردنےسیکیورٹی ادارے کے افسر کاسر کاٹ کے اپنے ہمراہ بھی لے گیاتھا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی نے سپرہائی وے پراہم کارروائی  کی ہے۔

کارروائی میں پاک آرمی کےجوانوں پرحملےمیں ملوث مبینہ دہشتگردکو  گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دہشتگرد زمین عرر نورالسلام کوتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےہے۔

دہشت گردنےطالبان کےسربراہ سے40ہزارروپےبطورانعام وصول کئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشتگرد ڈرون حملے میں زخمی ہوا۔دہشتگردبراستہ چمن بارڈربلوچستان سے کراچی پہنچا۔

گرفتاردہشتگردسےفنڈنگ رسید بک اورہینڈ گرنیڈبرآمدکرلئےگئے ہیں۔

Read Comments