Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کوخط لکھنے کی تصدیق کردی۔
وزیرخارجہ شام محمود قریشی نے نواز شریف کے حوالے سے برطانیہ کو خط لکھنے کی تصدیق کی ہے ۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
وزیرخارجہ نے کہاپاکستان کی او آئی سی توقعات ہیں معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے پاکستان سمجھتا ہے کہ کشمیر پراوآئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا چاہیئے اور ایک پلان مرتب کیا جانا چاہیئے کہ اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے ۔
اوآئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ تمام ممبرز مسئلہ کشمیر کو سپورٹ کرتے ہیں دعاگو ہیں کہ جلد مسئلہ کشمیر پر مثبت اور پرامن نتائج تک پہنچ سکیں گے ۔ کل آزاد کشمیر اور ایل او سی کا دورہ کریں گے ۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ آزاد کشمیراورایل او سی کے دورے کی رپورٹ او آئی سی کو پیش کی جائے گی۔