'حج فارم کا معاملہ: 'کسی کی بدنیتی یا بدعقیدگی ثابت ہوئی تواس کوسزا دلائیں گے

شائع 04 مارچ 2020 02:17pm

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں حج فارم میں ختم نبوت کے خانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے، اوریجنل حج فارم پر ختم نبوت کا حلف نامہ نامہ موجود ہے۔ کہتے ہیں ایوان کاحکم ہےکہ اس پر انکوائری کریں تو ہم انکوائری کےلئے تیار ہیں۔کوئی سازش، کسی کی بدنیتی یا بدعقیدگی ثابت ہوئی تواس کوسزا دلائیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےکہا کہ حج فارم پر سب سے پہلے خود وزیراعظم نےانہیں متنبہ کیا۔وٹس ایپ میسج میں کہاکہ یہ کیا ہو رہا ہے؟اصل معاملہ یہ تھا کہ فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک ڈیٹا فارم عازم سےمتعلق تھا جسے کمپیوٹر میں ڈالنے سے حج فارم نکل آتا ہے۔ اوریجنل حج فارم پر ختم نبوت کا حلف نامہ نامہ موجود  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹریز کو کہا معاملہ میرے علم میں لاتے تو میں دونوں فارمز پر ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قرار دیتا۔

اگر کسی نے کوئی سازش کی تو سب سے پہلے میں اسے ناکام بناؤں گا۔جس شخص کو میرا دین، قرآن، آئین کافر قرار دے وہ فتنہ ہے۔ کوئی اس فتنہ کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالا گیا اور دوبارہ شامل کیا گیا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی وہ بتائیں اب تک کیا کارروائی کی گئی؟

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ختم نبوت کا معاملہ حساس ہے۔ہمارے ساتھ یہ کام ایک سازش کے تحت کیا گیا تھا، صرف ایک  لفظ حلف کی جگہ اقرار لکھا گیا تھا۔

Read Comments