رانا ثناءاللہ نےعبوری ضمانت کےلئے درخواست دائرکردی

شائع 04 مارچ 2020 02:24pm

 نیب کی جانب سے اثاثوں کی انکوائری کے معاملے میں گرفتاری سے بچنے کےلئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کےلئے درخواست دائر کر دی۔

مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی ہے۔

نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں تاہم نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل درخواست پر سماعت  کرے گا۔

Read Comments