'آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کی ڈیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں'

شائع 04 مارچ 2020 03:24pm

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کی ڈیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسے پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیاگیا۔ کٹھ پتلی حکومت کواداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور میں لیبرسمینارسےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا  پی ٹی آئی کی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کو نہیں مانتے،تاہم اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اسکو پارلیمنٹ کی تائید نہیں جبکہ اسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ مل کر صنعتی انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دے گی۔ اگر پرویز مشرف ادارے بیچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو کٹھ پتلی حکومت بھی یہ نہیں کر سکے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے مختلف ہے۔یہ دونوں پارٹیاں  سمجھتی ہیں کہ صنعتکاروں کو امیر بنا دینے سے صنعت پھلے پھولے گی تو مزدور کو روزگار ملے گا۔

Read Comments