مسلم لیگ ن کا وفد سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کیلئے آج کراچی کا دورہ کرےگا

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 10:41am

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاسی تحریک کا آغازکردیا،سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کیلئے وفد آج کراچی کا دورہ کرےگا۔

 مسلم لیگ ن نے سیاسی تحریک کا آغازکرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کیلئے وفد آج کراچی جائے گا،لیگی وفد آج شام ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد اورپاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس کا دورہ کرے گا۔

وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور مصدق ملک وفد میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ  میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک میں دونوں جماعتوں کو شریک ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

وفد کراچی اورسندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اوردیگر سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا،لیگی وفد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورصدرشہباز شریف کے حکم پردورہ کررہا ہے۔

Read Comments