Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد اورگردونواح میں 2دن وقفہ کے بعد بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،رات گئے تیزبارش سے موسم شدید سرد ہوچکا ہے۔
جڑواں شہروں کے گردونواح میں رات گئے تیزبارش ہونے کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا،بارش کاسلسلہ شام سے ہی وقفہ وقفہ سےجاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں گر ج چمک اورتیزہواؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔