Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کی مقامی عدالت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف مجاہد پرویز چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
لاہور کی سول عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیسکو چیف مجاہد پرویز چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
سول جج آصف علی نے لیسکو چیف کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے لیسکو چیف کو ایس ڈی او باٹا پور سب ڈویژن کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے ایس ڈی او باٹاپور حبیب الرحمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ عدالت نے حبیب الرحمان کی تنخواہ بند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔