ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ،دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 10:49am

لاہورہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے  ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے محمد آصف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے،ایران میں پاکستانی زائرین زیارتوں کیلئے گئے ہوئے ہیں۔کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ باڈر بھی بند کر دیا ہے۔

درخواست گزار کے رشتہ داروں کو تندرستی کے باوجود پاکستان واپس نہیں آنے نہیں دیا جا رہا،عدالت زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

Read Comments