خیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری ،چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 10:49am

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے،بارش میں چھتیں گرنے سے  5 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں بارش کاسلسلہ وقفےوقفےسے جاری ہے،ایبٹ آباد، کمراٹ،عشیری درہ،ڈوگدرہ اور براول میں برفباری سے پہاڑوں نےسفیدچادرآڑھ لی،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب تیزہواؤں کے ساتھ تیزبارش کے امکان کے پیش نظربنوں،ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کےندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے جبکہ مالاکنڈ،دیراورہزارہ میں لینڈسلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کاامکان ہے جس سےفصل کو جزوی نقصان کابھی خدشہ ہے۔

Read Comments