عورت مارچ ، بلاول کی مخالفین پر تنقید

شائع 05 مارچ 2020 03:34pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عورت مارچ کے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  عورت مارچ کے مخالفین پرانی دنیا میں رہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے خواتین کنونشن سے خطاب کیا اور کہا عورت مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ اس ملک کی عورتوں کو بتائیں کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بینظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا اور ان کے حقوق دلائے۔  آج کے پاکستان میں عورت ڈاکٹر، وکیل اور وزیراعظم بھی بنے گی۔

Read Comments