سعودی عرب: کورونا وائرس، مطاف اور کچھ حصے عارضی طور پر بند،صفائی واسپرے جاری

شائع 05 مارچ 2020 05:40pm

 

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ میں مطاف اور کچھ حصوں  کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور وہاں پر صفائی اور اسپرے  کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے ، پہلے کبھی اسلامی تاریخ میں خانہ کعبہ کا طواف روکنے کی مثال نہیں ملتی تاہم اب سعودی حکام کی جانب سے یہ قدم کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس حوالے سے خانہ کعبہ کی تصاویر نشر کی ہیں جس میں خانہ کعبہ کا مطاف خالی دکھایا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ قدم عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے تاہم مسجد الحرام کی اوپری منزل تاحال نماز اور دیگر عبادات کیلئے کھلی ہوئی ہے۔

تاہم ان حصوں کی بندش جمعے کے روز نماز فجر تک رہیگی جس کے بعد اس کو دوبارہ  کھول دیا جائے گا۔

اس حوالے سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

اس سے قبل سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد متاثر ہوئے تھے ۔کورونا وائرس نے سعودی عرب میں بھی پنجے گاڑھ لیے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ جس کے بعد  متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

کوروناوائرس کے شکار تینوں شہریوں نے ایران کا دورہ کیا تھا ۔ وائرس سے نمٹنے کیلیے حرم شریف میں مطاف کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ اور وہاں  صفائی اور اسپرے کیا گیا ۔

Read Comments