'پاک سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے'

شائع 05 مارچ 2020 06:47pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 40 برس تک پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان رہا۔افعان امن عمل کےلئے سہولت کاری فراہم کی۔پاک سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔فروری 2019 میں بھارت جارحیت کے مقابلے میں سفارتکاری دفاع کے نتائج سب نے دیکھے ۔ کرتارپور پاکستان کے پاک بھارت تعلقات کے ویژن میں پاکستانی توقعات کا عکاس ہے۔

عالمی تزویرانی خطرات اور ان کا جواب کے موضوع پر کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آر ایس ایس سے متاثرہ بے جے پی حکومت نے کشمیر میں ظالمانہ اقدامات کیے۔دوہری شہریت سمیت دیگر ظالمانہ قوانین کا نشانہ بھارت میں بسنے والے مسلمان ہیں۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر اصلی بھارتی ایجنڈابے نقاب کیا۔حیرت انگیز بھارت اب عدم برداشت کا شکار ہندوستان بن چکا ہے۔ بھارت میں اقلیت بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا پاکستان نے افعان امن عمل کےلئے کارساز ماحول بنایا اور کامیاب مذاکرات ہوئی اب افعانیوں پر انحصار ہے کہ مستقبل کےلئے اپنا ملک کسے بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا 2019 ابھی تک انتہائی محفوظ سال ثابت ہوا ہے۔ پاکستان نے کامیابی سے دہشتگردی اور انتہا پسندی پر قابو پالیا۔پاکستان سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ہمارا عمل ہمارے الفاظ کی نسبت زیادہ بلند اور بہتر ہے۔

Read Comments